سوات، سوات میں عید کے پہلے دن بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، پہاڑی اور سیاحتی مقاما ت میں بارش سے موسم سرد، سیاحوں نے عید کی چھٹیاں منانے سوات کا رخ کرلیا، سیاحتی مقامات میں رش ، تفصیلات کے مطابق سوات میں عید کے پہلے روز بارش نے مینگورہ شہر میں موسم کو خوشگوار بنا دیا ، عید کے نماز کے فورا بعد شروع ہونے والا بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہا، امدہ اطلاعات کے مطابق سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں مالم جبہ ، کالام ، بحرین ، مہوڈنڈ سمیت دیگر سیاحتی وادیوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ، جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے سیاحوں نے عید کی چھٹیاں منانے کیلئے سوات کے پر فضاء مقامات کا رخ کرلیا ہے، جس کی وجہ سے ان علاقوں کی رونقیں دو چند ہو گئی ہے
666 total views, no views today
Comments


