سوات،عید کے دن کام نہیں کرینگے، سیدوشریف کے کیجولٹی وارڈ میں ہو کاعالم ، کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں، عید پر نہیں اسکتے نہ ہی عوام کی خدمت کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق سوات میں عید الفطر کے پہلے دن سیدوشریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ میں ہو کاعالم رہا ،ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کو ئی ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، جبکہ مریض ڈاکٹر کی راہ تکتے رہے ،وارڈ میں موجود مریضوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے ہو چکے ہیں ایک میل نرس کے علاوہ یہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے، ہم جائیں تو جائیں کہاں، انصاف حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ہے،
780 total views, no views today
Comments


