سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ جہان آباد میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دودہشت گرد ہلاک ، فائرنگ کا سلسلہ جاری ، علاقہ کا محاصرہ، سرچ اپریشن شروع، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سے اٹھ کلومیٹر دور گاؤں جہان آباد میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ امدہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،
سیکورٹی فورسز نے پوری علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ، جبکہ کچھ علاقوں میں سرچ اپریشن بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق گاؤں کو جانے والے تمام راستوں پر کرفیو بھی نافذ ہے، جبکہ سرچ اپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔
576 total views, no views today
Comments


