سوات، انچار ج سوات اپریشن میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوات میں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کا عید منانے انا یہاں پر پائیدار امن کا ثبوت ہے اور قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سوات میں عید الفطر پر لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی سوات میں آمد نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہاں پر مکمل امن قائم ہوچکا ہے اور قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن پر انچ تک انے نہیں دینگے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھپی قیادت سوات میں امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن پاک فوج ان کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور انکو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں چھاونی کے قیام اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے یہاں پر قائم امن مذید بہتر ہوجائیگا اور عوام کے مشکلات میں بھی کمی ائیگی ،مذید کہا کہ سوات میں انے والے سیاحوں کو پولیس سمیت سیکورٹی فورسیز بھی ہر ممکن تحفظ فراہم کر رہی ہے جس کے وجہ سے عید پر امن طریقے سے گزر گیا ۔
438 total views, no views today


