سوات، سوات میں سیاحوں کا تاریخی ہجوم امڈ ایا،پانچ روز میں پانچ لاکھ سیاحوں کی سوات آمد ،رونقیں بحال ،جگہ جگہ پر بھنگڑے،تاریخی ٹریفک جام ،ٹریفک پولیس کے ساتھ اضافی نفری تعینات ،سوات میں عید الفطر کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا ہے اور پشاور ،اسلام آباد ،کراچی اور دیگر شہروں سے پانچ روز میں ایک لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی جس میں تقریبا پانچ لاکھ سے زائد سیاحوں نے جنت نظیر وادی کا رخ کرلیا ہے اور انہوں نے سیاحتی مقامات ،کالام ،بحرین ،مدین، ملم جبہ ،مرغزار اور دیگر علاقوں میں ڈھیرے ڈال دئے ہیں
جس کے وجہ سے بالائی علاقوں کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہے انے والے سیاحوں نے خوشگوار موسم میں جگہ جگہ پر بھنگڑے ڈالے اور خواب موج مستی کی جبکہ تاریخی ٹریفک جام کے وجہ سے سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے ،اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ ریگولر پولیس کی بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑگئی ہے سوات میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے بعد کالام ،بحرین ،مدین اور بالائی علاقوں میں اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور پیٹرولیم مصنو عات کی بھی قلت کے وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،جس کے وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی من مانیاں شروع کررکھی ہے اور من مانے اور خود ساختہ نرخ مقرر کر دئے ہیں ،جبکہ کمروں کا کرایہ دس ہزار روپے سے بیس ہزار روپے تک لئے جا رہے ہیں
303 total views, no views today


