مینگورہ ، بحرین کے علاقہ مانکیال میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن کے مہمانوں کے سکواڈ میں شامل پولیس وین پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا ، جس سے پانچ پولس اہلکار زخمی ہوگئے ، مدین ایس ڈی پی او آفس اور تھانہ بحرین سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ پولیس وین کمشنر ملاکنڈ کے مہمانوں کے سکواڈ میں تھا کہ سڑک کنارے بارودی مواد پھٹ کر وین میں سوار پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ، زخمیوں میں احسان ، جمال ، اشفاق ، اعجاز اور ولی اللہ شامل ہیں ، تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں ۔
524 total views, no views today
Comments


