مینگورہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی ہدایت پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی متعدد جرمانہ ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری جاید اختر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عید کے چھٹیا ں اور سیاحوں کے آمد سے ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کیا تھا جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے کار وائی کی ہدایت کی اور عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف اڈوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاوائی کرتے ہوئے 56 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اور متعدد مسافروں سے لیاگیا زائد کرایہ واپس کیا ، اس کیساتھ ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف روٹس استعمال کئے جہاں ٹریفک زیادہ تھا ان کو دیگر روٹس کی استعمال کر نے کی ہدایت کی ۔
462 total views, no views today
Comments


