سوات، ٹریفک اہلکار رحیم خان کا سیدو ہسپتال کے سامنے غریب رکشہ ڈرائیور اور شہری پر بے تحاشہ تشدد ،ٹریفک ہیڈکوارٹر میں بند کردیا ،کپڑے بھی پہاڑ دئے ،گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال کے سامنے ٹریفک افیسر رحیم خان نے غریب رکشہ پر ساتھیوں سمیت تشدد کر رہے تھے کہ اسی دوران میڈیکل سٹور پر دوائی لینے والے مریض نثار خان پر اچانک تشدد شروع کیا اور پوچھنے پر کہا کہ تم میڈیا والے ہواور میرے تشدد کی ویڈیو بنا رہے تھے جبکہ اسکے پاس سادہ موبائیل تھا اس دوران شدید تشدد کرتے ہوئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئے اور انکو لے جاکر ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کردیا بعد میں موبائیل چیک کرنے پر جب انکے موبائیل میں ویڈیو یا تصویر نہیں ملا تو انہیں چھوڑ دیا گیا ،اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی پولیس کے ناروا روئے پر شدید احتجاج کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مداخلت کی اپیل کی ۔
430 total views, no views today


