بحرین، بحرین کے علاقے مانکیال میں سرچ آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ایس ایچ او بحرین امتیاز علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاروائی کے دوران ایک آئی ڈی بم، پانچ کلو بارود،اور بم بنانے والے اوزار برآمد کئے۔بحرین پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں بحرین کے علاقے مانکیال میں پولیس وین پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
بحرین پولیس کے مطابق تازہ ترین آپریشن میں انہوں نے دھماکے کے جائے وقوعہ، سڑک کے کنارے پچاس فٹ کے فاصلے پے جنگل میں ایک غار میں چھپایا گیا ایک عدد آئی ڈی بم اور پانچ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔اس حوالے سے ایس۔ایچ۔او بحرین امتیاز علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک علاقے سے پچاس مشتبہ آفراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے، رپورٹ : مجاہد توروالی سوات نیوز ڈاٹ کام
582 total views, no views today


