سوات، سوات پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت چیرمین شہزاد عالم ہوا ،اجلاس سے خطاب میں چیف ارگنائز ر غلام فاروق ،یونین کے صدر شیرین زادہ ،سابق صدر رشید اقبال ،حضرت بلال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پشاور میں سینئر صحافی فد ا خٹک کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا اس موقع پر شہزاد عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے صحافیوں کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کو حق بات سے لکھنے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ اس طرح کے اقدامات سے صحافیوں اور پولیس میں خلیج پیدا ہوگا جس سے معاشرے کو نقصان پہنے گا انہوں نے حکام بالا سے فوری طور پر مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر صحافیوں کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہم پشاور کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔
730 total views, no views today


