کوزہ بانڈئی ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی کا جماعت اسلامی کے رہنما رشید سواتی اور علاقے کے معززین کے ساتھ سیگرام پل کا معائینہ کیا۔ تحصیل ناظم نے فوری طور محکمہ سی اینڈ ڈبیلو کے انجنئیرکے ساتھ رابطے کیا اور سیگرام پل بارے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا کہا۔ جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبیلو کے انجنئیر شیر افضل خان نے سیگرام پل کے متاثرہ مقام کا سروے کیا۔ اور جلد ہی پل پر کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی اور جماعت اسلامی کے رہنما رشید سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہی تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبیلو کے تعاون سے حالیہ بارشوں سے متاثرہ سیگرام پل پر کام کا اغاز ہوجائیگا اور جلد ہی سیگرام اور ملحقہ علاقے کے عوام کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پر علاقے کے معززین اور جماعت اسلامی یونین کونسل کوزہ بانڈی کے کارکنان موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ بارشوں میں سیگرام پل کوزہ بانڈی متاثر ہوچکا ہے اور اس کے بحالی کیلئے جماعت اسلامی سیگرام کوزہ بانڈی کے کارکنان , رہنما رشید احمد سواتی اور معززین علاقہ اپنے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔
618 total views, no views today


