سوات(خورشید علی )ملکی سطح پر سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز کی تقریب اج سوات میں منعقد کی جائے گی، ودودیہ ہال سوات میں انتظامات مکمل ، ملک بھر سے مہمانوں کی امد شروع ، تفصیلات کے مطابق این یویٹیو یوتھ فورم کے زیر اہتمام ملک کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈزکی تقریب اج سوات کے تاریخی ودودیہ ہال میں سہ پہر دو بجے شروع ہوگی ، ائی وائی اے ایوارڈز کے حوالے سے ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے کہ ملک کی سطح پر یہ سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز ہیں جو 8 کٹیگریز میں نوجوانوں کو دیئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ ایوارڈز ہو چکے ہیں، اج ہونے والے اس تقریب میں ائی وائی ایف کو محکمہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اور ضلع انتظامیہ سوات کی تعاون حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ یوتھ ایوارڈز کے انعقاد سے نوجوانوں کو ان کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنا ہے جب نئ نسل میں مقابلے اور کچھ بہتر کرنے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے، انہوں نے سوات کے تمام لوگوں کو دعوت دی کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کرے۔
1,441 total views, 2 views today