خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر)خوازہ خیلہ ٹریڈفیڈریشن کے صدر راحت علی خان نے کہا کہ ڈرگ رولز میں ترمیم کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے رولز میں ترمیم پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کے شدید خدشات ہیں ہم ہر محاذ پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے اور ان کے ساتھ کسی قسم کے ناانصافی ہرگز برداشت نہیں ہونے دینگے،ریواجی لائسنس فارم 9-10 کے منسوخی سے سوات کے 35 سو دکانداروں سے ان کی روزی چھیننے کی کوشش کی جارہے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہونگے حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے کر متاثرین کے حال پر رحم کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری داؤد شاہ،سینےئر نائب صدر شاہ بخت روان کے علاوہ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ڈرگ رولز میں کی گئی ترمیم کے حوالے صوبائی حکومت نوٹس لے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کرے اور کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ساتھ مناسب تعاون کرکے درپیش مسائل کا مثبت حل نکالے ،تاکہ لاکھوں کے تعداد میں متاثرہ خاندانوں کو ان کا جائز حق مل جائے ۔
1,566 total views, 2 views today