سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ غالیگے میں جی ٹی روڈ پر اچانک پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر گرنے لگے، خطرناک لینڈ سلائڈنگ سے متعدد گاڑی بال بال بچ گئے ، پہاڑسے خطرناک پتھر گرنے سے سڑک پر سفر کرنیوالے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مقامی افراد کے مطابق صبح کے وقت تیز بارش کے بعد پہاڑی میں دراڑیں پڑ گئیں تھیں، جو اچانک عصر کے وقت گرنا شروع ہوئی۔
جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، سڑک پر بھاری پتھر نے دونوں طرف سے انے والے گاڑیوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے،
1,838 total views, 2 views today
Comments