سوات ، مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں شہید آباد ، زاہد آباد میں سینکڑوں فٹ نالی سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ، عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان ، میونسپل کمیٹی مینگورہ کی جانب سے کارروائی کی نگرانی ایڈیشنل اے سی ریونیو جان محمد ، سی ایم او نثار خان نے کی ، اس موقع پر ٹریکٹروں اور اسکویٹر کی مدد سے نالی سے لینٹر اور زینے ، چجوں وغیرہ کو مسمار کر کے نالی کو آزاد کرایا گیا ،
سی ایم او نثار خان نے بتایا کہ اس سے قبل نالی اور تجاوزات بنانے والوں کو نوٹسز جاری کئے تھے اور اس کے بعد باقاعدگی سے کارروائی کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید کارروائی بھی کی جائیگی اور ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ لینٹر اور تجاوزات کی وجہ سے بڑی نالی بند ہوگئی تھی اور اس کو اب صاف کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا اور سینکڑوں فٹ نالی پر دوبارہ تجاوزات نہیں بننے دی جائیگی اور سختی سے کارروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ بند نالی کی وجہ سے متعدد محلہ جات کے مکینوں اور عملہ صفائی کو مشکلات کا سامنا تھا۔
475 total views, no views today


