سوات ،پرورش ارگنائزیشن سوات کے زیلی ادارہ دی نالج فورٹ سکول میں یوم تکبیر کے سلسلے میں تعلیمی ایکسپو کا اہتمام کیا گیا نمائش کا باقاعدہ افتتاح سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان نے کیا ان کے ساتھ سوات کے معروف ائی سپیشلسٹ ڈاکٹر ہارون رشید بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
پرورش ارگنائزیشن نے یتیم بچوں کی کفالت تعلیم و تربیت کے حوالے سے جو بیڑا اٹھایا ہے اس پرپرورش کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ خراج تحسین کے مستحق ہے انہوں نے کہاکہ نمائش میں تیارکئے گئے ماڈل دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ ہمارے ملک و قوم کے درخشاں مستقبل کی ضمانت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر تاج محمد خان اور ڈاکٹر ہارون الرشید نے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ اس سے قبل پرورش ارگنائزیشن کے ڈائریکٹرمحمد نعیم اللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ دی نالج فورٹ سکول پرورش ارگنائزیشن کا ایک پراجیکٹ ہے جس میں 152یتیم طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت و دیگر تمام اخراجات پرورش ارگنائزیشن پوری کرتی ہے پرورش ارگنائزیشن کے زیر اہتمام دی نالج فورٹ سکول کے بہترین اور اور اعلی معیاری تعلیم کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ حالیہ تعلیمی سال سیشن میں 50سے زائد سیلف فنانس طلبہ نے دی نالج فورٹ سکول میں داخلہ لیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے اایسے یتیم و بے سہارابچوں کو دیگر افراد کی طرح ہر ممکن تعلیمی و سماجی سہولیا ت فراہم کی جائیں اس موقع پر سوات بورڈ کے چیئرمین جناب شہاب الدین خان، چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر نعیم اللہ ، معروف سماجی و سیاسی شخصیات اخترعلی خان، مولنٰا فضل سبحان، قاری بلال ، مولانا فضل معبود اور کئی دیگر سکولوں کے بچوں نے نمائش کا وزٹ کیااور بچوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ اور پرورش ارگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کیا ۔
471 total views, no views today


