مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع کونسل کے تیسرے روز کے اجلاس میں بھی ممبران نے علاقائی مسائل ، مینگورہ میں پراسرار بیماری ، وزیر اعلیٰ سے واساء کے حوالے اجلاس کرانے ، واٹر سپلائی نظام اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال ، سپیڈ بریکرز ، ڈی ڈی سی نہ ہونے اور فنڈز کے لیپس ہونے کے حوالے کے پیش نظر اقدامات نہ ہونے ، ترقیاتی اسکیموں کے پی سی ون تیار نہ ہونے ، زنانہ ممبران کی فنڈز کی فراہمی نہ ہونے ، افسران کی اجلاس میں عدم شرکت ، سواریوں کے گاڑیوں میں خواتین کیلئے سیٹیں مختص کرانے ، مزدوروں کی فلاح وبہبود اور دیگر مسائل پر کھل کرایوان کو آگاہ کیا ، گزشتہ روز جب ایسیکر /ضلع کونسل قجیر خان کے زیر صدارت اجلاس منعقدہوا ، جس میں ممبران راحت علی خان ، ارشاد خان، نثار خان ، شاہ ولی خان ، فضل معبود ، آفرین خان ، محبوب علی ، شوکت علی ، انبیہ بی بی ،میاں شجاعت علی ، ڈاکٹر رحمدل خان اور دیگر نے مسائل پیش کئے ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کا اجلاس 2ہفتے بعد طلب کیا جائیگا ، ڈی ای او زمحکمہ تعلیم زنانہ و مردانہ سے آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور ان سے میٹنگ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے بذات خود 12بجے سیدو ہسپتال کا دورہ کیا تاہم سہولیات نہ ہونے پر مجھے افسوس ہوا ، انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس کے بعد سیدو شریف ہسپتال میں دھرنا دیا جائیگا ، تیار ہسپتال کی بلڈنگ کو مریضوں کی سہولت کیلئے کھول کر مشکلات کا ازالہ کیا جائے ، ہسپتال کے لئے وفاقی حکومت نے 15کروڑ روپے کی مزید منظوری دی ہے ، اس پر غور کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سکولوں کے پی ٹی سی فنڈ اکاؤنٹ فور کی رقم ہے اور اس کے کام کا افتتاح ایم پی ایز کرتے ہیں ، جو کہ ہم اسکو ل چیلنج کرینگے ، محکمہ فنانس اس سلسلے میں انکوائری کریں ، انہوں نے کہا کہ جلد ایف ایچ اے، این ایچ اے ، سی اینڈ ڈبلیو سے ملکر سپیڈ بریکرز کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ممبران کے توجہ دلاؤ نوٹس پر ضروری غور کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ مرغیوں کے گاڑیوں میں سوات کو منشیات لانے کی بھی تحقیقات کی جائیگی ، انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ کونسل کے اراکین کے تمام آراء کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مشترکہ طورپر مسائل کا حل نکال کر فیصلے کرینگے ، انہوں نے محکمہ صحت سوات کو ہدایت کی کہ وہ پراسرار بیماری کی مکمل تشخیص کو یقینی بنائیں اور عوام کو علاج معالجہ فراہم کیا جائے ۔
1,460 total views, no views today
Comments



