کبل (سوات نیوزڈاٹ کام) کوزا ابا خیل میں ANPکا شمولیتی اجتماع درجنوں نوجوانان دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے اخون کلے میں ایک شمولیتی اجتماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائیندہ الیکشن میں شکست مخالفین کے مقدر بن چکے ہیں 2018میں ANPواضح برتری حاصل کر کے ناچ گانواور گالم گلوچ کی سیاست دفن کرینگے صوبے کو بھاری مقروض بنا یا گیا قو م اب کی بار MMAکے نعروں میں نہیں ائے گی انہوں نے سوات کو برباد کر کے رکھ دیا تھا شمولیتی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے مستعفٰی ہو کر ANPمیں شامل ہونے کا اعلان کیا جن میں فیصل عالم،انورعلی،عمران ،نثار احمد ،حارث ،کامران ،مراد ،صلاح الدین ،ظہور احمد ،شہاب الدین،بہاوالدین ،ناصر خان ،نوید عالم اور ان کے دیگر ساتھی شامل تھی تقریب سے ضلع کونسلرشاہ سید ،شوکت خان ،منورشاہ،خاندان،شاہ رحیم اللہ،سلطان خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے ناکام ترین حکومت رہاہے اور ان کے ممبران اسمبلی کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران پختونوں کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکے پنجاب کے نصاب میں پختون قوم کو دہشت گرد اور غدار قرار دینے کے شدید مزمت کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ANPکے پلٹ فارم پر متحد ہو جائے ANPپختون قوم کی واحد جما عت ہے جو مٹی کے تحفظ کیلئے متحد ہے سا بق ممبر صوبائی اسمبلی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا کہ ANPنے بہت مشکل وقت میں اقتدار حا صل کیا تھا ہر طرف دہشت گر دی کا دور تھا قوم نے صرف امن کیلئے ووٹ دیا اور کہا کہ ANPبر سر اقتدار آیا تو سوات میں امن کیلئے تونائیاں بروئے کار لائے ہم نے وعدے کے مطا بق دہشت گر دی کے آگ پر قابو پا یا اور امن لا کر تین ماہ کے قلیل مدت میں لا کھوں پختون بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں کو واپس لایا ۔
1,540 total views, no views today



