سوات، خوازہ خیلہ بازار میں بجلی کے ٹر انسفارمروں کی خرابی کیخلاف عزیخیل ٹر یڈ فیڈ ریشن نے 26جون کو احتجا ج کا اعلان کر دیا ٗ محکمہ واپڈا اور منتخب نما ئندے بے جا لوڈ شیڈ نگ اور اوور لوڈ ٹر انسفارمروں سے تا جر بر ادری کو نجا ت دلا کر اپنا کر دار ادا کر یں ٗ کئی ہفتوں سے خوازہ خیلہ بازار کے اہم مراکز کی ٹر انسفارمر خراب پڑ ی ہے جبکہ محکمہ واپڈا لمبی تان کر سو گیا اس سلسلے میں خوازہ خیلہ میں عزیخیل ٹر یڈ فیڈریشن کا ایک اہم اجلا س زیر صدارت شیر عالم خان کاکا منعقد ہوا
جس میں فضل اکبر خو گو ٗ شاہ بخت روان ٗ رحمت علی خان ٗ یسین بالالا ٗ سید اکبر خان کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی اجلاس میں خراب ٹر انسفارمروں کو ٹھیک کر نے اور اوورلوڈ کو ختم کر نے مزید ٹر انسفارمروں کی فراہمی کے لئے 26جون تک ٹا ئم دیا گیا اگر مقررہ وقت تک کسی قسم کا روائی نہیں ہو ئی تو اس کے خلاف خوازہ خیلہ بازار کے تا جر برادری بھر پو ر احتجاج کر یگی جس کا زمہ دار محکمہ واپڈ ہو گا اجلاس میں ایم این اے اور ایم پی اے سے مطا لبہ کیا گیا کہ وہ بازار میں تا جر برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں اور خوازہ خیلہ بازار میں مزید ٹر انسفارمر وں کی فراہمی کے لئے خصوصی اقداما ت اٹھا ئیں ۔
474 total views, no views today


