مٹہ ( رحیم خان سے ) جمعیت طلباء اسلام کے سابق مرکزی امیر حافظ محمد ادریس رہنماء ڈاکٹر امجد علی اور مٹہ تحصیل کے جنرل سیکرٹری عمران نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام گالی کوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ اکابرین نے انکو کسی کی خلاف گالی کوچ کی تربیت نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں مسلمانی کیلئے کام کرتے ہیں اور جمعیت علماء اسلام ملک میں مسلمانی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام 2018کے الیکشن میں ساتھ دیں عوام کی تمام محرمیوں کو دور کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں یہودی لابی کو کسی بھی صورت میں بیرونی ایجنڈے کو پوری کرنے نہیں دینگے تبدیلی لانے والوں نے اس وقت جھوٹ اور منافقت کی علاوہ کچھ نہیں کیا ہے انشاء اللہ وقت انے پر ایک ایک پائی کا بدلہ لینگے سود کو ختم کرنے والے حکومت نے صوبائی حکومت کو بیرونی قرضے لیکر اس وقت اٹھارہ کروڑ روپے سالانہ سود ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اصلاحات کی نام پر سرکاری اداروں کا بیڑا غرق کردیا انصاف دینے کی بجائے صوبائی حکومت نے عوام سے انصاف لیکر میرٹ کا جنازہ نکال دیا عوام ان لوگوں کا احتساب 2018کے الیکشن میں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ چپریال مین ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا صدیق بارک اللہ اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ جلسہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم خاندانوں نے شاہ ولی اللہ عرفان اللہ ملک خان اصیل زادہ زمین زادہ اور حسین زادہ کے قیادت میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو جمعیت کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی میں مکمل طور پر ناکام ہوکر صوبے کو پسماندگی کی طرف لیکر صوبے کو بہت بڑا نقصان دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تبدیلی لانے والوں نے عوام کی زندگی میں مشکلات اور محرمیوں کی تبدیلی لاکر خود تبدیل ہوگئے ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں کامیابی کی بعد محرمیاں جمعیت علماء اسلام دور کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے میں یہودی لابی وہ تمام کوشیشیں ناکام بنادینگے جو یہ لوگ اپنے بیرونی اقاوں کو خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی سرکاری خزانے پر دھرنے اور بے حیائی کو فروغ دینے والوں کی کڑی احتساب کرینگے اور عوام کی ایک ایک پائی کا حساب لیکر عوام کی وسائل عوام ہی پر خرچ کرینگے
1,588 total views, no views today



