کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) تحصیل نا ظم کبل سے سیا سی رہنماؤں کی ملا قا ت نئی حلقہ بندیوں سے آگا ہ کر دیا گیا ، نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضا ت شروع حلقہ پی کے 82کے APCمشران کی تحصیل نا ظم کبل کے سا تھ با ت چیت، آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے علا وہ یو سی کو ز ابا خیل کو حلقہ نمبر6سے الگ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا تحصیل نا ظم رحمت علی نے تمام تحفظات سے حکام کو اگاہ کرنے کی یقین دہا نی کرائی،تفصیلات کے مطا بق نئی صوبائی حلقہ بندیوں کا اعلان ہو تے ہی حلقہ پی کے 82کے یو سی کو ز ابا خیل کے مختلف سیا سی جما عتوں کے مشران نے سخت بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی سے ان کی دفتر میں تفصیلی ملا قات کی یو سی کوز ابا خیل کے مشران میں حا جی شیر بہا در خان ، شاہ سید ، JUIکے مفتی گوہر علی ، PTIکے انور شاہ JIکے سمیع اللہ اور دیگر شامل تھے مشران نے تحصیل نا ظم کو بتا یا کہ موجودہ یو سی کوز ابا خیل جو حلقہ نمبر6کے سا تھ ملا یا گیا ہے یہ کسی بھی صورت درست نہیں الیکشن کمیشن اس حلقے کو پرانے طریقے کار کے تحت کیا جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو پرانے حلقے 82کے یو سی کوز ابا خیل کو پی کے نمبر7میں شا مل کر کے سیا سی جما عتوں اور عوام کی خدشات ختم کی جائیں ۔
1,406 total views, no views today



