کبل(الطاف خان سے ) گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منجہ میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع منعقد ہوئی جس میں مدینہ کالونی کے سرگرم سیاسی شخصیات فرمان،گوہر،اعجاز،رحمت ،اکرام،شاہد،لقمان،امجد،کاشف،لالا باچا،سید نوب،فرمان،مشتاق،صاحبزدہ،عالم خان،مراد ،اختر علی اور دیگر نے درجنوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مسلم لیگ اور دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر انجنئیر اکرام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجنئیر اکرام خان،خورشید علی،نور محمد ،شیر محمد ،خان گل،امیر رحمان،عباس خان ،رحیم شاہ اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے67سالہ تاریخ میں مفاد پرست سیاستدانوں اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کی کرسی حاصل کرنے والے منتخب ممبران نے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور قومی دولت کو بے دریغ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کیا جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوچکے ہیں جبکہ عمران خان اور مراد سعید عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے غریب کو عزت و احترام اور حقوق ھاصل کرنے کے قابل بنایا کیونکہ پی ٹی آئی خان خوانین اور جاگیرداروں سے پاک غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جہاں پر ورکر کو غلام نہیں بلکہ عزت و احترام دیا جاتا ہے اسی وجہ سے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ نیا صوبائی حلقہ پی کے7آئندہ الیکشن میں بھا ری اکثریت سے جیت کر عمران خان اور مراد سعید کو تحفہ کرینگے کیونکہ حلقہ بندی کے بعد پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے والے حلقہ سے با ہر ہوچکے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ظلم و جبر کے خلاف سیاست میں قدم رکھتے ہوئے اپنی زندگی غریب کے خدمت کے لئے وقف کردی ہے مخالفین ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی لاکھ روکاوٹوں کے باوجود غریب عوام کے خدمت اور ترقی سے روک نہیں سکتے اس موقع پر متفقہ قرار داد منظور کرتے وہوئے پارٹی قیادت سے انجنئیر اکرام خان کو پی کے7کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیا گیا اور کہا کہ پی کے7میں اکرام خان سے موزون امیدوار نہیں جبکہ انجنئیر اکرام خان کے بہترین کارکردگی کے بدولت کامیابی یقینی ہے۔
1,087 total views, no views today



