سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اے این پی کے صدر وسماجی شخصیت گل زمین خان سید مرحوم کے یاد میں آل پارٹیزو ادبی تنظیموں نے ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں مرحوم کے سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی،یادگاری ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ن)،جمیعت علماء اسلام،قومی وطن پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث سمیت نالج کور،مجلس پاکستان کے عہدیداروں و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریفرینس سے خطاب کرتے ہوئے ظہور احمد خان،خالد اکرم رانا،اقبال ودود،وسیم ساجد،راجہ یعقوب،مولاناہمایون مسعود ،انعام خان ،حبیب یونس و دیگر نے گل زمین خان سید مرحوم کے سیاسی و سماجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے باچاخان بابا کے فلسفے کے ساتھ سیاست کا آغاز کیا اور مرتے دم اسی فلسفے اور نظریے پر قائم رہے سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی اگے رہے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی ہر مشکل میں مدد کی وہ ایک محب وطن انسان تھے ان کے وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا،یادگاری ریفرنس سے اے این پی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بھی ٹیلوفونک خطاب کیا۔
1,466 total views, no views today



