شانگلہ(اویس احمد یوسفزئی سے )سال 2018کے دوران شانگلہ پولیس نے ضلعی پولیس سر براہ رسول شاہ کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں کل 1081سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز عمل میں لائے ۔ جس کے بدولت ضلع بھر میں سال2018میں دہشت گردی یا کوئی دیگر ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اجو کہ شانگلہ پولیس کی دن رات محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بہ دوران سرچ اینڈ سٹرائک اپریشنز شانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5276مشکوک افراد کو زیر دفعہ 55/109گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کئے ۔ اسی طرح سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب عرصہ دراز سے روپوش مجرمان اشتہاری ، دیگر ملزمان بھی گرفتارکئے جن کے قبضے سے بہ تفصیل زیل اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کئے ۔ ۱۔ کلاشنکوف= 19 عدد ۲۔ رائفلز= 36 عدد۔ ۳۔ بندوق= 174 عدد ۔۴۔ پستول مختلف بور= 289 عدد ۔۵۔ کارتوس 6721= عدد۔۶۔ بارود= 32.472 عدد۔۷۔ بتی= 138 فٹ۔۸۔ ڈائنامنٹ= 06 عدد۔۹۔ ڈیٹونیٹر33= عدد۔۱۰۔ پٹاخے= 13380 عدد۔۱۱۔ سلیپران= 562 عدد۔۱۲۔ نائٹریٹ= 01 کلوگرام۔۱۳۔ مجرمان اشتہاری= 56 ۔۱۴۔ چرس = 54.675 کلو گرام ۔ ۱۵۔ شراب = 51بوتل اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر ناقص سیکورٹی کے بناء پرسوئیپ ایکٹ کے تحت بہ تفصیل زیل مقدمات درج رجسٹر کئے.۱۔ بس سٹینڈ = 14 مقدمات۔۲۔ سکول 57= مقدمات۔ ۳۔ ہوٹلز = 74مقدمات ۔ ۴۔ موبائل ٹاورز = 49 مقدمات۔ ۵۔ کرایہ داران کے خلاف 72= مقدمات ۔ ۶۔ لاؤڈ سپیکر = 210 مقدمات ۔ ۷۔ جیولر شاپ = 19 مقدمات ۸۔ BHU = 01 مقدمہ ۔۹۔ پٹرول پمپ= 09 مقدمات ۔۱۰۔ ایکسچینج = 06 مقدمات درج رجسٹر کئے. ٹریفک پولیس نے سال2018 کے دوران ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر بہ تفصیل زیل کاروائی عمل میں لائی۔ ٹوٹل چالان = 62700 ۔ جرمانہ داخل خزانہ = 1,3829000 روپیہ ۔ ڈرائیونگ لائسنس کے مد میں بہ تفصیل زیل لائسنس کے اجراء اور سرکاری فیس داخل گورنمنٹ خزانہ کی ۱۔ ٹوٹل جاری شدہ لائسنس لرنر ، رینول وغیرہ = 1777 ۔ سرکاری فیس 2,845,437 روپیہ ۔ پولیس میں نئے اصلاحات کے مد میں بہ تفصیل زیل کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ۱۔ ڈی آر سی نے کل 213 معمولی نوعیت کے مسائل حل کیئے ۔ ۲ پولیس لیزان کمیٹی نے کل 168 مسائل حل کئے ۔VVS سسٹم کے زریعے کل 251326 گاڑیوں کو چیک کیئے جن میں سے 25 گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گئی ہیں۔ CRVS کے زریعے ٹوٹل 560028 مشکوک افراد کو چیک کرکے کلئیر قرار دیا گیا ہیں.PAS سسٹم کے زریعے کل کمپلینٹس 77 موصول ہوکر جن میں75 کی ازالہ بروقت ہو چکی ہیں جبکہ02 مپلینٹس پر کاروائی جاری ہے ۔ PAL سسٹم کے زریعے سال 2018 میں 1878 پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ سیشو کی گئی ہیں جبکہ384 کرایہ داروں کی ویرفیکشن بھی ہوئی ہے ۔شانگلہ پولیس نے جرائم کے خلاف کافی حد تک کنترول حاصل کیا ہے سال2018 میں قتل کے 30 مقدمات ، اقدام قتل کے20 مقدمات ، ضرر کے 40 مقدمات، نقب زنی کے 13 مقدمات، سرقہ کے 06مقدمات رجسٹر ہوکر پولیس نے جدید سائنسی خطوط کے زریعے تفتیش کرتے ہوئے جملہ ملزمان بھی گرفتار کئے ہیں. اسی طرح مقدمات میں فریقین سے کاروائی انسدادی بھی عمل میں لائی گئی ہیں سال2018 کے دوران کل 6900 افراد کو زیر دفعہ 107/151 ض ف پابند ضمانت کئے گئے ہیں ۔ شانگلہ پولیس جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے صورت ھال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ۔ اسی طرح ائی جی پی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سال 2018 کے دوران کل 25 کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں جہاں پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا
2,148 total views, no views today



