سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے تحصیل کبل میں سانحہ ساہیوال کیخلاف بچے سڑکوں پر نکل ائے ، بچوں نے کبل چوک میں ٹریفک کو بند کرکے احتجاج کیا، بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے، جس میں وفاقی وزرا سے متعلق جملے درج تھے، اس موقع پر بچوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ایسے سانحہ پر کہتے کہ جن کے قاتل نامعلوم ہوں ان کے قاتل ریاست ہوتی ہے، اب کیسے معلوم قاتلوں کو نامعلوم ظاہر کررہے ہیں، بچوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نام افشاں کرے اور فوری طور پر انصاف کرکے قاتلوں کو سزائے موت دیدی۔
مزید ویڈیو میں دیکھیں
2,201 total views, no views today
Comments



