سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن سوات جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدرات کچہری بلڈنگ میں کمیشن کا اجلا س ہوا جس میں تمام ممبران سیفٹی کمیشن نے شرکت کی اجلاس میں متعدد شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف شکایات تفصیلی طور پر سنی گئیں جن میں کئی کو موقع پر نمٹا دیا گیا جبکہ دیگر تفصیل طلب شکایات پر فریقین کا موقف سننے اور شواہد پیش کرنے کیلئے سماعت کی دوبارہ تاریخ مقرر کی گئی تاہم کمیشن کے چیئرمین اور ممبران نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تلقین کی کہ وہ خود کو عوام کا حکمران سمجھنے کی بجائے خادم سمجھ کر شہریوں سے حسن سلوک کا مظاہرہ کریں تو نہ صرف انکے خلاف تمام عوامی شکایات کا ازخود ازالہ ہو جائے گا
1,856 total views, no views today
Comments



