سوات، پاکستان تحریک انصاف پی کے 81کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،تعلیم ،صحت ،بجلی ،اور پانی جیسے بنیادی ضروریات کی فوری فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حلقہ کو رول ماڈل بنا کر عوام سے کئے گئے تما م تر وعدے پورے کئے جائینگے پی ٹی آئی ترقی و خوشحالی کا دوسرا نام ہے برسراقتدار آتے ہی مسائل و مشکلات کا دور ختم ہوگیا عوام کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیکر کرپشن اور دھوکہ دہی کے سیاست کا خاتمہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 81علاقہ ڈنڈونو قلعہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ویلفئیر سیکرٹری مراد خان ،یو سی قمبر کے سنئیر نائب صدر فیصل خان ،ڈنڈونو قلعہ کے صدر خورشید خان ،عدنان خان ،الیاس خان اور فواد خان نے بھی خطاب کیااس دوران ڈنڈونو قلعہ کے اجتماع کے شرکاء نے کہا کہ ہم گزشتہ چھ دہائیوں سے بجلی جیسے نعمت کیلئے ترس رہے تھے کئی حکومتیں آئی اور بجلی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے جھوٹے وعدے کرکے ٹائم پاس کیا ،لیکن آج تلک بجلی ،تعلیم ،پانی ،صحت ،گیس ا ور علاج معالجہ جیسے بنیادی اور اہم مسائل حل نہ ہو سکے انہوں نے بجلی سپلائی کے دیرینہ مسئلے کے حل پر ایم پی اے عزیز اللہ گران اور حلقہ کے صدر میاں جاید حسین کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی کو اپنے لیے مسیحاجماعت قرار دیا ،میاں جاوید حسین نے اجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقہ میں بجلی کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے ہم نے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی ہیں جس پر چل کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرینگے۔
751 total views, no views today


