مینگورہ، تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات خیراللہ حواری اورصوبائی سیکرٹری حمیدالحق نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم ملک کی بقاء وسلامتی اورمعماران قوم کے جائز حقوق کیلئے عملی جدجہدکرنے سمیت امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن امریکہ اوراس کے حواریوں کی جانب سے نصاب تعلیم پر حملے کو ناکام بنانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں ایک روز ہ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرتنظیم کے ضلعی صدر ملک اخترعلی،شوکت علی،ذولفقار الملک اورحفیظ اللہ امین نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ نونہال قوم ہمارے ہاتھوں میں امانت ہیں لہٰذہ معماران قوم ان کی کردارسازی اورجدیدعلوم منتقل کرنے پر بھرپور توجہ دیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت اساتذہ کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے صوبہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ کیلئے ٹائم سکیل کا حصول،ریشنلائزیشن پالیسی میں ترمیم،ٹیچرسن کوٹہ کی بحالی،اساتذہ کے انتخابات کا انعقادکرانے سمیت دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری کے سابقہ نوٹیفیکشن کی بحالی اورتمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرنا وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ بلاامتیازمقام پچاس فیصد ہاؤس رینٹ کیلئے کوارڈی نیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے نومبرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا اورساتھ ہی حکومت سے مذاکرات کا بھی آغاز کیا ہے۔
799 total views, no views today


