سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی و نا انصافی ہے حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس کرے بصورت دیگر ہم اس ظلم کیخلاف بھر پور احتجاج پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حکومت نے 150 فیصد اضافہ کرکے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے عوام جو کہ پہلے ہی سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اوپر سے حکومت نے لوگوں پر گیس مہنگا کرنے کا بم گرا دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کی اس عوام دشمن اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے رمضان شریف میں لوگوں کوریلیف دینے کیلئے عملی طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ عوام دشمن فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم اس ظالمانہ اقدام کیخلاف احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
1,400 total views, no views today



