سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ کا کڈنی ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقاتیں۔ڈسٹرکٹ ناظم محمد اعلی شاہ خان نے منگلور میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا آچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ضلع ناظم نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال میں سہولیات کے بارے میں گفتگو کی اور بلخصوص ہسپتال سٹاف سمیت ڈاکٹرز کے روئیے سے متعلق معلومات حاصل کی ۔ضلع ناظم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کے عیادت کی اور خصوصا” ڈائیلاسز کے مشینوں کا معائینہ بھی کیا ۔۔ضلع ناظم نے ضلعی گورنمنٹ کیجانب سے ڈاکٹر حضرات سے ہسپتال میں ادوایات سمیت ہر ممکن تعاون کے مکمل یقین دہانی بھی کی ۔۔مریضوں کےلواحقین سمیت مریضوں نے ضلع ناظم محمد علی شاہ خان کو اپنے اس دکھ کے گھڑی میں ساتھ پاکر بہت خوشی محسوس کی۔
1,723 total views, no views today



