کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوبانڈئی میں منعقدہ امن والی بال ٹورنامنٹ کے آل پاکستان راونڈ کا افتتاح ہوگیا،ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین زبردست مقابلے شروع ہوگئے،شائقین والی بال میں جوش و خروش،ڈے نائٹ ٹورنامنٹ میں لوگوں کا رش بڑھنے لگا، آل پاکستان راونڈ کا افتتاح مہمان خصوصی خورشید خان،حبیب الرحمان،شیر احمد،خلیل خان،محمد حسین خان،ایوب خان،صدر صیب،عثمان غنی اور دیگر نے کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید خان،حبیب لرحمان اور دیگر نے کھیل کھود کے اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے سوات سپورٹس آفس اور ضلعی کونسلر حمید خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین انتظامات کرکے لوگوں کو تفریح اور کھلاڑیوں کو پر امن ماحول میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا انہوں نے واضح کیا کہ کھیل کھود نوجوان نسل کو صحت مند و توانا رکھنے سمیت منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔
1,511 total views, no views today



