سوات (چیف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی ہے آبادی پر بموں کے استعمال نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،پختونوں سمیت پورے پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پاک فوج اور غیور قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی دراندازی اور خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر بمباری کی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیر کے لئے پورا پاکستان ایک ہے پورا پاکستان پاک فوج بن کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا کشمیری قیادت اور بہادر جراتمند اور باوفا کشمیریوں کو کو پیغام دیتے ہیں کہ پشتونوں سمیت پورا پاکستان ان کے ساتھ اپنا خون بہانے کو تیار ہے حکومت بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل جماعتی کانفرنس یا ان کیمرہ اجلاس بلائے سیاسی وعسکری قیادت مل کر جامع قومی حکمت عملی مرتب کرے اقوام متحدہ کی سطح پر معاملہ فوری طور پر اٹھایا جائے اسلامی کانفرنس تنظیم کے پلیٹ فارم کو بھی بھرپور انداز سے استعمال میں لایا جائے۔
1,251 total views, no views today



