سوات (سوات نیوز)گوجر قوم کے سردار الحاج رضاء خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی ازادی کیلیے گوجر قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور اپنے خون کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیر کیلیے جدوجہد جاری رکھیگی یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج ہے لیکن افسوس کے عالمی برادری خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے جو مستقبل کیلیے خطرناک ثابت ہوگی اور یہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جو پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیگا انہوں نے کہا کہ آج تین مہینے پورے ہونے کو ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیوں نافذ کرکے لاکھوں مسلمانوں کو محصور بنا دیا ہے اور وہاں پر بچے خواتین اور بوڑھے روٹی اور ادویات کیلیے تڑپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں ہندوستانی افواج نے کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کا شہید کیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اسلیے اب ہم مذید خاموش نہیں رہ سکتے اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خون کا حساب لیا جایئں جس کیلیے گوجر قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے ہر آواز پر لبیک کہی گے اور اپنے کشمیری بھایؤں کے حقوق کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے دعاوں میں یاد رکھیں اور ہر وقت تیار رہیں جب بھی پاک فوج نے آواز دی تو اس پر لبیک کہیں گے۔
1,336 total views, no views today



