مینگورہ ( سوات نیوز) گل جبہ،کالا کلے،شاہ ڈھیری،برہ بانڈئی اور بائی پاس مینگورہ میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، عطائیوں کے متعدد نام نہاد صحت مراکز سیل،درجن بھرغیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے اڈوں کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق گل جبہ،کالا کلے،شاہ ڈھیری،برہ بانڈئی اور بائی پاس مینگورہ سوات میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے انسپکٹر فیض علی خان اور افضل عابدکی قیادت میں گل جبہ،کالا کلے،شاہ ڈھیری،برہ بانڈئی اور بائی پاس مینگورہ سوات میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افرادسردار خان، سیف اللہ، مسز سرتاج، شاہ خالد کو مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیاجس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سردار میڈیکل سٹور و ہیلتھ کلینک، سیف اللہ ہیلتھ کلینک اورمسز سرتاج ایل ایچ وی لیبر روم، شاہ میڈکل سٹور اینڈہیلتھ کلینک کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دوران عمران میڈیکل سنٹر کی کلینیکل لیبارٹری، ڈاکٹر عمران کا کلینک، ڈاکٹر شمائلہ سلطان کا کلینک، ڈاکٹر ثناء اللہ ڈینٹل کلینککو رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔
1,240 total views, no views today



