مینگورہ،اہلیان عثمان آباد گنبد میرہ کا پولیس گردی کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،شدید نعرہ بازی ،بارامہ چوکی کے سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، چوکی کی حدود میں چوری کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، پولیس سب انسپکٹر غفار شاہ نے نشہ میں دھت ہوکر مقامی لوگوں کو مارا پیٹا،اعلیٰ حکام سے کارروائی کامطالبہ،گذشتہ روز اہلیان عثمان آباد گنبد میرہ نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس سب انسپکٹر کے مبینہ نشہ میں دھت ہوکرلوگوں کو مارنے پیٹنے کیخلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ارشد عمر اوردیگر نے کہا کہ دو ہفتوں کے دوران بارامہ چوکی کی حدود میں چوری کی بیس سے زیادہ وارداتیں ہوچکی ہیں،اس سلسلے میں جب لوگ مقامی چوکی جاتے ہیں تو سب انسپکٹر ٹال مٹول سے کام لیتا ہے جبکہ گذشتہ رات تو سب انسپکٹر نے نشہ میں دھت ہوکر اخلاق کی تمام حدود پار کردئے،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ افسران سب انسکپٹر کے خلاف کارروائی کرکے علاقہ میں چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،ادھرسٹی ڈی ایس پی صڈیق اکبر خان کی ہدایت پر ایس ایچ اومینگورہ نے اے این پی کے رہنما عثمان علی مانے زرگر کی مدعیت میں مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے کواٹر گارڈ میں بند کردیا،ڈی ایس پی سٹی کے مطابق قانون سے کوئی بالاتر نہیں مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرکے مظاہرہ ختم کردیا۔
881 total views, no views today


