مدین،کلا س فور ملازمین سوات کے صدر عمر خطاب نے کہا ہے کلاس فور ملازمین کے حقوق کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اس وقت تک جی فنڈ کی منظوری ہو چکی ہے ملازمین کی آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور کلاس فور ملازمین کو پانچ سکیل دے دیا گیا ہے اور اس پر آرڈر بھی آ چکا ہے وہ مدین سکول میں کالام بحرین،مدین ،فتح پور ،میاندم اپر سوات کے کلاس فور ملازمین سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے فرید احمد صدر پی کے پچاسی،معمبر میاں،ملک سخی،بیلا در،نور خان کالام،عبدالواحد میاندم،وغیرہ نے خطاب کیا اپنے اپنے خطاب میں
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سکولوں کے لئے زمین دی ہے ان کو سو فیصد کو ٹہ ملنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں اس لئے محکموں کو چاہیے اپنے چوکیداروں کو اسلحہ لائسنس فری عطا کئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں کہا گیا کہ فارسٹ والے اپنے کلاس فور ملازمین سے چو بیس گھنٹے ڈیوٹی لیتے ہیں کلاس فور ملازمین کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے ہو نی چا ہیے عمر خطاب نے کہاکہ اگر کلاس فور ملازمین کے مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم پنجاب کے روڈ کو بند کر دیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ کہ وہ انصاف کریں اور پی ٹی آئی والے ہمارے مطالبات مانتے ہیں ایم پی ایز بھی ہمارے مطالبات مانتے ہیں مگر محکموں کے بعض افسران ہمارے مطالبات ماننے سے انکار کر تے اور ہم اپنے مطالبات کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ چوکیداروں کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے ہو کی اور اس پر آرڈر بھی آ چکاہے محکموں کو چاہیے کہ وہ اپنے محکموں میں دو دو چوکیدار رکھیں ایک دن کے لئے اور ایک رات کے لئے ہو نا چاہیے انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں نے مجھے منتخب کیا ہے اور میں آپ کے جائز حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دوں گا
343 total views, no views today


