سوات ، مینگورہ بائی پاس پر بارات میں شامل پک آپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی ،نوجوان سمیت دوافراد جاں بحق ،سولہ افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ اینگروڈھیرئی سے بارات لیکر جانے والا پک اپ ڈبل ڈور ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مینگورہ بائی پاس پر اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں میں نوجوان رفیق اللہ ولد فضل رحمان اور کاکی ولد عرفان ساکنان بنجوٹ منگلور جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیو ر گلیار سمیت پک اپ میں سوار دیگر سولہ افراد زخمی ہوگئے جن میں چار خواتین ،تین بچے اور دیگر نو افراد زشامل ہیں زرائع کے مطابق پانچ افرا د کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں جن کو سروں پر چوٹیں آئی ہے حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ مینگورہ بائی پاس عوام اور شہریوں کیلئے زحمت بن گیا ہے‘ جمعہ اور اتوار کے روز بائی پاس پر مکمل طور پر موٹر سائیکل والوں کی یلغار رہتی ہے۔ جبکہ عام دنوں میں گاڑیاں اتنی تیزی سے چلتی ہے کہ عام حادثات روز کا معمول بن چکا ہے۔ لہٰذا بائی پاس کے دونوں طرف جنگلے لگائے جائیں اور دونوں اطراف میں بڑے پیمانے پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کو بند کیا جائے۔ تاکہ جس مقصد کیلئے بائی پاس بنا تھا ۔ اس مقصد کے ثمرات دوسرے عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔
564 total views, no views today


