سوات، سوات میں سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم پر عام تعطیل کی گئی اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لئے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان ،صدرسوات پریس کلب رشید اقبال اور سابق چیئرمین سیدشہاب الدین سمیت علمائے کرام ،عمائدین علاقہ اور بچوں نے حصہ لیا اورقرآن پاک کا ختم کرکے شہدائے پشاور کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی
اور شہدا ئے پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان اور ڈپٹی کمشنر سوات محموداسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے آج سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم پر عام تعطلیل کا اعلان کیا گیا تھا اور تمام سرکاری ادارے اور دفاتر بند رہے تاکہ شہدائے پشاور کے غم ذدہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کی جاسکے انہوں نے کہاکہ شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لئے قرآنی خوانی اور دعا بھی کی گئی انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ ہے اور ہم سب اس واقعہ کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ۔
سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان کے ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع بشمول باجوڑ میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرمیں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی کے بعد شہدا کے بلند درجات کے لیے دعائیں گی گئی اور پسماندگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
352 total views, no views today


