سوات(سوات نیوز)سوات سمیت صوبہ بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد خیبر پختونخواکے محکمہ صحت نےتمام ملازمین کی ہفتے اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ سے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے آفیسرز، آفیشلز، ڈسٹرکٹ اسپتال کے سٹاف کو ہفتے اور اتوار کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
800 total views, no views today
Comments



