سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی علاقوں کالام ، بحرین، . مدین،میاندم،باغڈھیری وملحقہ گاوں اور مضافات تک سوٸی گیس کی سپلاٸی کی منظوری دیدی گئی ۔ حلقہ پی کے 2 کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے کہاہے کہ وزیر اعلی محمود خان اور وزیراعظم عمران خان نے حلقہ پی کے ٹو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ۔ اور سوئی گیس پائپ کالام تک بچھانے کیلئے 2184.748 ملین (2ارب 18 کروڑ 47 لاکھ) روپے منظور کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مین سپلاٸی لاٸن کی لمباٸی 75کلومیٹر پر مشتمل ہوگی جبکہ ڈسٹریبوشن لاٸن کی لمباٸی 250 کلومیٹر ہے ۔
779 total views, no views today
Comments



