سوات (سوات نیوز)سوات جیل کے قیدیوں اور عملہ کی کورونا ویکسینیشن مکمل ، تین سو ستر قیدیوں اور 106عملہ کو ویکسین لگائے گئے ، آنے والے قیدیوں کو موقع پر ویکیسن لگانے کی ہدایت ڈسٹرکٹ جیل سوات کے سپرٹنڈنٹ ایوب باچہ کی خصوصی کوششوں سے سوات جیل کے قیدیوں اور عملہ کی کورونا ویکسین لگانے کا عمل مکمل ہوگیا اور کئی روز سے جاری عمل میں تین سو ستر قیدیوں اور 106جیل عملہ کو ویکسین لگائے گئے جس کیلیے ویکیسن لگانے کا انتظام جیل میں ہی کیا گیا جیل سپرٹنڈنٹ ایوب باچہ کے مطابق نئے وانے والے قیدیوں کیلیے کورونا ویکسین کی سہولت موجود ہے اور ہر نئے والے والے قیدی کو اسی وقت ویکسین لگائی جایئگی تاکہ جیل میں موجود قیدیوں کی زندگی کا تحفظ کیا جاسکیں اور انکی صحت کا خیال رکھا جاسکیں انہوں نے کہا کہ جیل میں صحت کے تمام بنیادی سہولیات موجود ہے اور قیدیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے
1,274 total views, no views today



