سوات(سوات نیوز) سوات کے سیدو شریف قبرستان کے قریب زمینوں پرتعمیراتی کاموں پر پائی کورٹ نے پابندی لگادی ۔
سیدوشریف قبرستان میں ناجائز قبضوں کا معاملہ پر ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں کیس فائل کیا تھا ۔،پشاور ہائیکورٹ کے مینگورہ بنچ کے جج نے ١٦٠۵ خسرے میں ہر قسم تعمیراتی کام پر اسٹے ارڈر دیدیا۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں سیدو شریف قبرستان میں تجاویزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار احمد نے کی،سیدوشریف قبرستان میں اگلے سماعت تک کسی قسم کی تعمیرات اور دخل مداخلت پر پابندی عائد ہوگی، پشاور ہائی کورٹ نے سٹے ارڈر جاری کر دیا،سیدو شریف قبرستان میں تجاویزات کے خلاف عمائدین علاقہ اورایک درجن سے زائد وکلاء نے پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ پٹیشن داخل کرادیا تھا
1,279 total views, no views today



