سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے سب سے گنجان اباد علاقہ بھٹی چوک طاہر اباد منشیات فروشوں اور اس کے عادی افراد کا بڑا ٹھکانہ بن گیا ہے ائے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے، لیکن پولیس اہلکار اور افیسرز ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں، بچے ، بڑوں کے بعد اب خواتین نے بھی کھلی عام نشہ کرنا شروع کردیا ہے جو مقامی لوگوں کو نظر تو اتا ہے لیکن اگر نظر نہیں اتا تو پولیس کو ؟ طاہر اباد بھٹئی میں اج ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں خاتون کھلے عام سڑک کنارے ہیروئن پی رہی ہے ، جس کی ویڈیو بنا کر عوام نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور میڈیا کو بھی سینڈ کردی ہے، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب سے ائے لوگ یہاں پر منشیات بناتے اور اس کو فروخت کرتے ہیں لیکن پولیس ان پر ہاتھ ڈالتے نہیں ہیں ۔
دوسری طرف پولیس سٹیشن بنڑ کا کہنا ہے کہ ائے روز ان منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے مارتے ہیں اور ان کو بڑی تعداد میں گرفتار بھی کئے گئے ہیں ، لیکن پھر دوبارہ سے یہ لوگ رہا ہوکر یہ کاروبار شروع کردیتے ہیں ۔
1,388 total views, no views today



