اسلام آباد(این این ائی) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا 3خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کے شعر کا مصرعہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر میرا پیغام خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیے ہے، 3خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔
476 total views, no views today



