( ان لائن)جمیکا میں پاکستان نے دوسری اننگز چھ وکٹوں پر ایک سو چھیہتر رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔ ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلیے تین سو انتیس رنز کا ہدف ملا۔ دو میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ عمران بٹ سینتیس،بابر اعظم تینتیس،عابد علی انتیس،اظہر علی نے بائیس رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 302رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔ فواد عالم 124رنز بناکر ناقابل شکست واپس لوٹے تھے۔
430 total views, no views today
Comments



