مینگورہ، پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، مینگورہ سیدو شریف سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ،مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور آراکین نے اپ گریڈیشن کی منظوری اور انکم ٹیکس کے خاتمے کیلئے جہانزیب کالج سیدوشریف کے سامنے احتجاجی مظاہ کیااور مینگورہ سیدو روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدرپروفیسر عنایت اللہ ، جنرل سیکرٹری پروفیسر پختون زادہ ، پروفیسر اجمل خان نے کہا کہ اپ گریڈیشن ہمارا بنیادی حق ہے
لیکن حکومت ہمیں نظرانداز کررہی ہے ، انہوں نے کہا ہم انکریز انکم ٹیکس دینے کیلئے کسی صور ت تیار نہیں اسلئے حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ، اس موقع پر کالج کے پروفیسروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرہ میں سوات سمیت بونیراور شانگلہ کے تمام کالجوں کے پروفیسر ز نے کثیر تعداد میں شرکت ، اس موقع پر پختونخواہ کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان بہادر بھی موجود تھے ، انہوں نے تمام پروفیسرز کو مظاہرے میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو تمام پروفیسرز اور طلبہ سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔
371 total views, no views today


