سوات، سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ میں سکی فیسٹیول کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ملک بھرسے کھلاڑیوں سمیت سیاحوں کی آمد جاری ہے، جبکہ مقامی کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پریکٹس کاباقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے، سنو فیسیٹیول بارہ مارچ سے شروع ہوگا اور فائنل مقابلے سولہ مارچ کو ہونگے، سکینگ کے علاوہ بورڈنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے،وادی مالم جبہ میں ہر سال یہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے
جس کو دیکھنے اورکھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح وادی کارخ کرتے ہیں، سیاح فیسٹیول سے پہلے ہی انا شروع ہوچکے ہیں جو وادی کی سیاحت اور کھلاڑیوں کی پریکٹس سے محظوظ ہورہے ہیں۔
525 total views, no views today
Comments


