مینگورہ ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم سے محروم بچیوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے کیلئے روٹا کے تعاون سے انسپائر II پراجیکٹ اہمیت کا حامل ہے ، جس سے 37 ہزار 315 بچیوں کو سیکنڈ شفٹ کے زریعے نہ صرف تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا بلکہ اُن کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی ، سوات میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے ڈونرز اور غیر سرکاری تنظیموں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی ، بچیوں کی تعلیم کیلئے سوات میں کام کرنے والے لاسونہ آرگنائزیشن اور آئیڈیا کی کارکردگی لائق تحسین ہے ، ضلع بھر کے 35 سکولوں میں تعلیم سے محروم بچیوں کو علم و ہنر سکھانے کا بندوبست کیا گیا ہے ، سوات ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور حقیقی معنوں میں ایک ماڈل سوات کے حوالے سے عوام ایک مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں انسپائر I پراجیکٹ کے اختتام کے بعد انسپائر II پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ROTA ریچ اؤٹ ٹو ایشیاء کے الزبتھ مکلوکلی ، کیئر انٹرنیشنل انسپائر IIپراجیکٹ منیجر محمد مختار پاشا ، کیئر انٹرنیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر عنبر جنید ، لاسونہ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر اعظم خان اور آئیڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر محمد عماد نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے مذکورہ پراجیکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اورسکولوں میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد بھی واضح کی ، جبکہ اس موقع پر قطر فاؤنڈیشن کے جونائن بلیر ، نصیر اقبال ، مس نہلا اور دیگر بھی موجود تھے ROTA اور قطر فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا گیا اور پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کو واضح کیا گیا انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹ اُن کیلئے ہے جو تعلیم سے محروم رہتی چلی آ رہی ہیں جہاں پر سکول نہیں ہو رہاں پر تعلیم عام کرنے کے ساتھ بچیوں کو ہنر مند بھی بنایا جائے گا مذکورہ پراجیکٹ کیلئے ROTA فنڈنگ کر رہی ہے۔
628 total views, no views today


