مینگورہ،ضلع کونسل کے ملازمین کی تنخواہیں ریلیز ، ممبران اسمبلی ، ضلع ناظم اور ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن فضل رحمن کی ملازمین سے مذاکرات کامیاب ، ملازمین نے احتجاجی کیمپ ختم کردیا ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انقاد کیا جو تین دن تک جاری رہا ، گزشتہ روز ایم این اے سلیم الرحمن ، ایم پی اے فضل حکیم ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن فضل رحمن اور ڈی او فنانس جمعہ خان نے کیمپ کا دورہ کرکے ملازمین سے تفصیلی مذاکرات کی اور ڈی سی سوات ، سی سی او سوات کی جانب سے چیک بھی جاری کئے گئے جس پر ملازمین نے تحفظات کا اظہار کردیا تاہم نیشنل بینک میں چیک کیش ہونے اور ملازمین کو تنخواہیں ملنے کے بعد ملازمین نے کیمپ ختم کردیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ایمپلائز کواڈی نیشن کونسل کے صدر محمد اقبال ،ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ، اسسٹنٹ محمد عمر نے ممبران اسمبلی اور ضلع ناظم کا شکریہ ادا کیا ۔
774 total views, no views today


