سوات، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ سپیشل پولیس فورس کے تنخواہوں کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرینگے، صوبائی اور وفاقی حکومت کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے مجبور کرائیں گے ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرے میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس نے سوات کے کشیدہ حالات میں بھرپور خدمات سرانجام دیں۔اب حکومت کا یہ فرض ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو مستقل کریں اور ان کے بند تنخواہوں کو فوری طور پر ریلیز کریں، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار۔ سمیت صوبائی اسمبلی فلور پر اس مسئلہ کو بھر پور انداز میں اٹھائیں گے اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کو ہر صورت ریلیز کرینگے۔
644 total views, no views today


